دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام چار دہشت گرد گرفتار




خوشاب نیوزڈاٹ کام) سی ٹی ڈی نے خوشاب کے نواحی گاؤں میں کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیااے آر وائی نیوز کے مطانق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرنولی کے قریب ایک گاؤں سامب میں چھاپہ مختار نامی شخص کے گھر مارا گیا۔ چھاپے کے دوران خودکش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد برآمد بھی کرلیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں مختار، اس کی بیوی عاصمہ بی بی ،بیٹی اور عبیرہ شامل ہیں، چھاپے کے دوران عبیرہ کا شوہر علی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ مختار نے ضلع خوشاب کے زمیندار اختر عباس سے پچیس قلعہ زمین ٹھیکہ پر لی اور خاندان سمیت وزیرستان چلا گیا۔مختار چار ماہ قبل وزیر ستان سے واپس آیا تھا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
;
دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام چار دہشت گرد گرفتار دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام چار دہشت گرد گرفتار Reviewed by Khushab News on 4:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.