ہڈالی میں ن لیگ کی شکست ملبہ ضلعی انتظامیہ پر ڈال دیا گیا




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)لیگ (ن) کی صوبائی قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی ہڈالی میں پارٹی کی ناقص کا ر کردگی کا سخت نو ٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ضلعی صدر ڈاکٹر غوث نیازی چند دن میں رپورٹ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر میاں محمد شہباز شریف اور جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور کو پیش کریں گے ۔ یاد رہے کہ 5دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت کو 26میں سے صرف 7 سیٹیں مل سکیں 14515تحریک انصاف145 4 آزاد امیدوار لے اڑے ۔

ذرائع کے مطابق ضلعی صدر ڈاکٹڑ غوث نیازی کی تیار کردہ وضاحتی رپورٹ میں شکست کا یہ جواز بنایا گیا ہے کہ تین ماہ قبل ہڈالی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد امدادی سر گرمیوں میں سرکاری سطح پر شدید بے ضابطگیاں کی گئیں۔ اے ڈی سی رائو عاطف اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب رانا محمد حسین کا متاثرین سے نارروا سلوک ن لیگ کی مقبولیت میں کمی کا اہم سبب قرار دیا جا رہا ہے۔متاثرین کو بھجوایا جانے والا سامان تقسیم کرنے کے بجائے گو داموں میں رکھ کر ضائع کردیا گیا جو چند یوم قبل دریائے جہلم میں بہادیا گیا ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنمائوںملک حامد محمود وڈھل اور ملک اکبر وڈھل نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر کے بڑے پیمانے پر حمایت حاصل کرلی ۔ مسلم لیگ (ن) کے کا ر کنوں اور مقامی عہدیداروں نے معاملے کی فوری تحقیقات کروا کر پارٹی کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
;
ہڈالی میں ن لیگ کی شکست ملبہ ضلعی انتظامیہ پر ڈال دیا گیا ہڈالی میں ن لیگ کی شکست  ملبہ ضلعی انتظامیہ  پر ڈال دیا گیا Reviewed by Khushab News on 8:48:00 AM Rating: 5

1 تبصرہ:

  1. AGAR MALIK HAMID MEHMOOD WADHAL AUR MALIK AKBER WADHAL KHUD JA KAR HELP KR SAKTEY HAIN TU PML(N) K MPA , MNA AUR SANETOR B KHUD JA KR HELP KR SAKTEY THEY?

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.