وادی سون کی خبریں




ستائیسویں محفل چہلم شہدائے کربلا کاا نعقاد
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)27ویں سالانہ محفل چہلم شہدائے کربلا علیہم السلام جامع مسجد غوثیہ رضویہ اوگالی شریف وادئ سون میں پروگرام کے منتظم اعلیٰ پاکستان مشائخ کونسل کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ابولحامدپیرمحمدامیرسلطان قادری چشتی نظامی آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ اوگالی شریف والوں کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی اوچھالی،نوشہرہ،سبھرال،صدیق آباد،انگہ شریف،کھوڑہ،شکرکوٹ،
سرہال،مردوال،کھبیکی،چٹہ، کوٹلی شریف سے عوام شریک ہوئے۔ملک کے مایہ ناز ثنا خوان غلام شبیر فاروقی ۔قاری نذیراحمدسیالوی، اورمحمد مقبول حسین نقشبندی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ معروف مذہبی روحانی شخصیت ممتاز عالم دین پیرغلام محی الدین نقشبندی قادری کے علاوہ قاری محمدنوالدین سیالوی،علامہ نورمحمد سیالوی خطاب فرمایا شرکاء کومجلس کے اختتام پر لنگرِ حسینی بھی پیش کیا گیا۔

اوچھالی جھیل ٹوٹ پھوٹ کا شکار
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)اوچھالی جھیل کی سڑک کے کنارے ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں جس سے سیاحوں کو جھیل جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کا نوٹس لیا جائے اور مذکورہ سڑک کی جلد تعمیر کرائی جائے۔

ضلع کونسل کا چیئر مین ن لیگ کا ہوگا۔ جاوید اعوان
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح ضلعی چیئرمین خوشاب میں مسلم لیگ ن کا ہوگا قائد میاں نواز شریف مسلم لیگی قیادت میں پاکستان دنیا کا باوقار اور ترقی یافتہ ملک بنے گا میاں برادران پاکستان کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لحاظ سے دنیا کی عظیم ترین مملکت بنانے کا عزم رکھتے ہیں مسلم لیگی قیادت زبانی دعوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرم آباد میں آئے ہوئے نو منتخب چیئرمین وائس چیئرمین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور ہمارا گروپ خدمت کا جذبہ کے کر عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ہمیشہ کی خدمت کیلئے کمر بستہ رہیں گے اس موقع پر پی پی 39کے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے ڈاکٹر عمران بشیر اعوان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ملک جاوید اعوان نے کہا کہ ضلع خوشاب کے ایم این اے اور ایم پی اے کی مشاورت سے ضلعی چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا اور انشا اللہ کامیابی ضلعی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔ 
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 10:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.