بلدیاتی الیکشن:پی ٹی آئی کا ضلع خوشاب میں ریکارڈ



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کی 48یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹوں کی برتری یونین کونسل جمالی بلوچاں کے نو منتخب ناظم علی حسین بلوچ نے حاصل کی‘ یونین کونسل جمالی بلوچاں کے پی ٹی آئی کے اُمیدوار علی حسین بلوچ نے 4ہزار 788ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے رفاقت علی سگو نے ایک ہزار 899ووٹ لئے اس طرح علی حسین بلوچ 2ہزار 889ووٹوں کے فرق سے جیتے۔ زیادہ ووٹوں سے جیتنے والے دوسرے اُمیدوار یونین کونسل جبی شمالی کے مسلم لیگ ن کے نسیم الحسن شاہ ہیں جنھوں نے تین ہزار 798ووٹ حاصل کئے اور ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے ہارنے والے اُمیدوار فتح شیر کو 1297ووٹ ملے اس طرح سید نسیم الحسن شاہ 2510ووٹوں کی برتری سے جیتے۔ زیادہ ووٹ حاصل کرنیوالوں میں تیسرا نمبر یونین کونسل بلند کے سلیم اختر نے حاصل کیا جنھوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر تین ہزار 353ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے ہارنے والے اُمیدوار محمد نواز کو 903 ووٹ ملے۔ اس طرح وہ 2ہزار 450ووٹوں سے جیت کر ضلع بھر میں تیسرے نمبر پر رہے۔
;
بلدیاتی الیکشن:پی ٹی آئی کا ضلع خوشاب میں ریکارڈ بلدیاتی الیکشن:پی ٹی آئی کا ضلع خوشاب میں ریکارڈ Reviewed by Khushab News on 10:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.