سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں تقریبات کا آغاز



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومتِ پنجاب کی ھدائیت پر ضلع خوشاب میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھر پورخراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف تقاریب کے انعقاد کا آغاز ہو گیا ہے یہ تقاریب دس دسمبر تا سولہ دسمبر تک جاری رہیں گی۔ ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمٰن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10دسمبر کو ڈی سی او کمپلیکس جوہرآباد کی مسجد میں قرآنی خوانی اور شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور ملک میں دہشتگردی کے خاتمہ اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈی او سی عبدالحمید سنبل اور مدارس کے بچوں نے قرآنی اور دعائیہ تقریب میں حصہ لیا۔ شیڈول کے مطابق گیارہ دسمبر کو ڈی سی او آفس کی مسجد اور تحصیل آفس خوشاب کی جامع مسجد میں جمعہ کے خطبہ کے دوران سانحہ میں شہداء کیلئے دعا اور دہشت گردی اور انتہائی پسندی کے خلاف مذمت کی جائے گی۔ بارہ دسمبر کو ڈی سی او آفس اور چاروں تحصیلوں سمیت تمام گورنمنٹ محکمہ جات میں تعزیتی ریفرنس کی تقاریب منعقد ہونگی۔ تیرہ دسمبر شام ساڑھے چھ بجے فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائیگا۔ چودہ دسمبر کو فاطمہ جناح ہال میں تصاویری نمائش منعقد ہو گی اور پندرہ دسمبر کو جوہرآباد کے کالجز اور سرکاری سکولوں کی سطح پر مباحثہ ہو گا جبکہ سولہ دسمبر کو فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سانحہ پشاور کا واقعہ پیش آنے والے وقت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
;
سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں تقریبات کا آغاز سانحہ آرمی پبلک سکول  کی یاد میں تقریبات کا آغاز Reviewed by Khushab News on 6:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.