میونسپل کمیٹی نورپورتھل کونسلر بارہ، چیئرمین گیارہ



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) میونسپل کمیٹی نور پور تھل میں بھی چیئرمین شپ کی دوڑ دھوپ شروع ہے۔ لیکن یہاں کی صورتحال ضلع خوشاب میں سب سے دلچسپ ہے۔میونسپل کمیٹی نورپورتھل کل بارہ وارڈز پر مشتمل ہے جس میں آٹھ کونسلرز مسلم لیگ ن، تین آزاد اور پی ٹی آئی کا ایک کونسلر ہے۔ یعنی مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے اور وہ بغیر کسی کو ساتھ ملائے اپنا چیئرمین بنانے کی پوزیشن میں ہے لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ کل بارہ میں سے گیارہ کونسلرز چیئرمین کے عہدے کے خواہشمند ہیں۔ تاہم وارڈ نمبر دس سے کونسلر ملک منظور بگا جو کہ مسلم لیگ ن تحصیل خوشاب کے صدر بھی ہیں اور بہت پرانے مسلم لیگی ہیں اور ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی کی حمائت انکے ساتھ ہے۔ وارڈ نمبر پانچ سے مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے محمد حسین ایڈووکیٹ انہیں رکن صوبائی اسمبلی ملک وارث کلو کے کافی قریب سمجھا جاتا ہے، اور وارڈ نمبردو سے مسلم لیگ ن کے کونسلر خضر حیات دھون جو کہ قبل ازین ناظم یونین کونسل نورپور بھی رہ چکے ہیں اور گزشتہ الیکشن میں ٹوانہ گروپ چھوڑ کر مسلم لیگ ن شاکر بشیر گروپ میں شامل ہوئے تھے اور انہیں رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی حمائت حاصل ہے چیرمین میونسپل کمیٹی نورپورتھل کے ان تین امیدواروں کے نام سنجیدہ حلقوں میں گردش کررہے ہیں اس دلچسپ صورتحال کا دراپ سین آئندہ چند روز تک متوقع ہے
;
میونسپل کمیٹی نورپورتھل کونسلر بارہ، چیئرمین گیارہ میونسپل کمیٹی نورپورتھل کونسلر بارہ، چیئرمین گیارہ Reviewed by Khushab News on 9:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.