اندھے قتل کا سراغ مل گیا، قاتل گرفتار


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے شاہ والا میں ہونیوالی اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر اُس میں ملوث اصل ملزم کو گرفتار کر لیا‘ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل پرویز خان نیازی نے ڈی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضیاء الحق موچی نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ محمد نصیر اور محمد رمضان وغیرہ نے اس کے چچا زاد بھائی عبدالعزیز کو ناحق قتل کیا ہے۔ دورانِ تفتیش ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ملزمان بے گناہ نکلے پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جب مقدمہ کے مدعی ضیاء الحق سے پوچھ گچھ کی تو اس نے خود ہی قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم ضیاء الحق نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے نصیر نامی ایک شخص کی ہمشیرہ کو اغواء کیا تھا جو واپس ہوگئی اب وہ اپنے چچا زاد بھائی عبدالعزیز کو قتل کر کے نصیر اور محمد رمضان کو اس مقدمہ میں ملوث کرنا چاہتا تھا۔ 
;
اندھے قتل کا سراغ مل گیا، قاتل گرفتار اندھے قتل کا سراغ مل گیا، قاتل گرفتار Reviewed by Khushab News on 8:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.