وادی سون کی خبریں سولہ دسمبر2015




عوام کی محبت کا قرض چکا دینگے،نو منتخب کونسلرز


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے نومنتخب کونسلرز یوسی انگہ محمد ممتاز نون ،محمد صدیق اور سہیل نویدنے کہا ہے کہ جس طرح اہل علاقہ نے بلدیاتی الیکشن میں ہمیں کامیاب کروایا ہم ان کامشکور ہیں اور الیکشن مہم میں کئے گئے وعدے پورے کرکے عوام کی محبتوں کا بدلہ چکا دیں گے۔


اے پی ایس کے شہدا کی عظمت کا سلام، جاوید کھارا
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں شہداء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ان کا لہو رنگ لائے گا یہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا سبب بنے گا ان خیالات کا اظہار ممبرڈسٹرکٹ امن کور کمیٹی علامہ پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے مدینۃ النبی یونیورسٹی نوشہرہ وادی سون میں شہداء پشاور کی یا د میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہمارے پھولوں جیسے معصوم بچوں کو مسل ڈالا آج بھی ہر پاکستانی اس سانحہ پر اشکبار ہے علامہ محمد جاوید اقبال کھارا نے کہا کہ ہم فروغ تعلیم سے دہشت گردی کو شکست دیں گے انہوں نے قومی اسمبلی میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے آغاز کا بھی خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ اسکی برکات سے ملک و قوم پر خوشگواراثرات مرتب ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے بھی کوشش کرنی چاہیے اس موقع پر علامہ مولانا منصب خان ،علامہ محمد شاہد ساقی،قاری محمد ممتاز ،قاری محمد توصیف،محمد منصب قادری ،عبدالحق ،محمد فخر شہزاد و دیگر بھی موجود تھے۔
;
وادی سون کی خبریں سولہ دسمبر2015 وادی سون کی خبریں سولہ دسمبر2015 Reviewed by Khushab News on 8:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.