پاسبان سپورٹس کے فائنل راونڈ شروع ہوگئے






خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب میں پاسبان کے تحت سپورٹس سیمی فائنل اور فائنل کھیلوں کے مقابلہ جات شروع ہو گئے ہیں ۔ سکولز اور کالجز (بوائز ) سطح کی ہاکی کے کھیل ایوب بھا ہاکی سٹیڈیم خوشاب جبکہ گرلز ہائی سکولز اور کالجز کے مقابلہ جات گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں کھیلے جارہے ہیں ۔ ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں پاک آرمی کے کرنل عامر ظفر کی آمد پر سابقہ تحصیل ناظم محمدایوب بھاء نے ان کا استقبال کیا گورنمنٹ ہائی سکول ( بوائز ) خوشاب کے بچوں نے جو آرمی کی یونیفارم میں ملبوس تھے ۔ گارڈ آف آنر پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔ اس موقع پر کرنل عامر ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ وہ آرمی پبلک سکول کے شہداء بچوں کے د ل خراش واقع پر غمگین ہیں لیکن آج خوشاب کے نوجوان طالب علموں کے جذبوں کو دیکھ کر میری آنکھوں میں خوشی اور امید کی کرنیں ہیں ۔انہوں نے خوشاب میں سیاسی اور سرکاری شخصیات کے اتحاد اور تعاون کو سراہا اور پاسبان کھیلوں کے انعقاد منتظمین کی کاشوں کی تعریف کی ۔ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب ۔میانوالی ،سرگودہا اور بھکر کی ٹیموں کے درمیان ہاکی کے سیمی فائنل میچ کھیلے گئے ۔علاوہ ازیں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جوہر آباد میں گرلز کی درمیان بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میچوں میں خوشاب ،میانوالی ،بھکر اورسرگودہا کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ کھیلوں کے مقابلہ جات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر قریشی ،کیپٹن شہزاد ڈی او سیکنڈری اعجاز الحق ،کالج کے پروفیسر مسرت عباس سکول و کالج انتظامیہ و اساتذہ کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی سلیکشن ٹیم کے ممبران سید علی حیدر چشتی اور آغا مسعود موجود تھے ۔
;
پاسبان سپورٹس کے فائنل راونڈ شروع ہوگئے پاسبان سپورٹس کے فائنل راونڈ شروع ہوگئے Reviewed by Khushab News on 6:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.