ملک آصف بھا کس کے ساتھ؟



خوشاب نیوزڈاٹ کام) صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ چیئر مین ضلع کونسل کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کریگی اور ضلع کونسل خوشاب کا چیئرمین مسلم لیگ ن سے ہی ہوگا کیونکہ ضلع بھر میں اکثریت حاصل ہے اور انشااللہ وقت ثابت کردیگا کہ خوشاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، گزشتہ روز مختلف نومنتخب یونین کونسل چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور میونسپل کمیٹیوں کے کونسلرز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی چیئرمین کے دعوے محض خواب ہیں اور خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ۔صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے کسی بھی امیدوار کی نہ تو حمائت کررہا ہوں اور نہ ہی مخالفت کررہا ہوں ،میں پارٹی کے فیصلوں کا پابند ہوں اور پارٹی قیادت جس کے حق میں فیصلہ کریگی میں اسکے ساتھ ہونگا۔
;
ملک آصف بھا کس کے ساتھ؟ ملک آصف بھا کس کے ساتھ؟ Reviewed by Khushab News on 5:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.