پاکستانی قوم کسی سے ڈرنے والی نہیں، احمد نواز گھنجیرہ



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) کرنل (ر) احمد نواز گنجیرہ نے پاسبان فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم پاکستان نے پہلی اولمپک ایسوسی ایشن کے افتتاح کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں انہیں ہم نے مثبت سمت کی جانب لگانا ہے اس لیئے سپورٹس کو ترقی دی جائے ۔ لہذاچیف آف آرمی سٹاف کی سوچ اور قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاک آرمی کے تحت پاسبان کھیلوں کا آغاز کیاگیا ۔اس موقع پر انہوں نے ملک دشمن اور دہشت گردوں کو پیغام دیا کہ یہ قوم دلیر اور شجاعت کی پیکر ہے یہ کسی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ ہمارے ادارے اور کھیلوں کے میدان ہمیشہ آباد رہیں گے ۔پاکستان آرمی کے تحت پاسبان سپورٹس ایونٹ میں ہاکی کے فائنل میچ کی تقر یب ایوب بھاء ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں منعقد ہوئی ۔ ہاکی کا فا ئنل دارارقم کالج سرگودہا اور سپیئر یر کالج جوہر آباد کے مابین جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد سہہ پہر کو کھیلا گیا ۔ سپیئریر کالج جوہرآباد نے سرگودہا سے دو گول کی برتری حاصل کر کے فائنل میچ جیت لیا اس میچ کی تقریب کی مہمان خصوصی کرنل (ر) ملک احمد نوزا گنجیرہ تھے ۔ تقریب میں میجر جنرل فرحت عباس ثانی لیفٹینٹ کرنل عامر ظفر ،کیپٹن شہزاد قیصر،ڈی سی او خوشاب ،ڈی پی او فیصل گلزار ،صوبائی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و ایم پی اے کرم الہی بندیال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد تنویر قریشی ،دیگر مہمان گرامی ،افسران اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا ۔ اسی روز صبح کے اوقات میں ہاکی کا میچ سرگودہا اور خوشاب کی ہائی سکولوں کے بچوں کے مابین ہوا ۔اس میچ میں سرگودہا کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوشاب سے دو گولوں کے مقابلے میں تین گولوں سے چیت کر ایک گول کی برتری حاصل کی ۔ہائی سکول گرلز کی سطح کے بیڈ ننٹن کے فائنل کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہر آباد نے فتح حاصل کی ۔تقریب میں سانحہ آرمی پیلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات دیئے گئے ۔ آئی ایس پی آر کا ترانہ پڑہنے اور تقریر کرنے والے بچوں کو ٹریک سوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ۔بعد ازاں جنرل فرحت عباس ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں نے دھشت گرد ی اور بم دھماکوں کے ماحول میں آنکھ کھولی ہے لہذا پاک فوج نے دہشت گردی کا خاتمہ کرایا ہے اور اپ ہم نے اپنے بچوں کو پر امن ماحول اور ترقی کی جانب لے کر جانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بچوں میں ان کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے کے لئے آئیندہ بھی پاسبان کھیلیں جاری رہیں گی ۔
;
پاکستانی قوم کسی سے ڈرنے والی نہیں، احمد نواز گھنجیرہ پاکستانی قوم کسی سے ڈرنے والی نہیں، احمد نواز گھنجیرہ Reviewed by Khushab News on 7:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.