عمر اسلم اعوان کا دعوی درست ثابت ہونے جارہا ہے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین برائے قائمہ کمیٹی اطلاعات ، رکن پنجاب اسمبلی ملک کرم الہیٰ بندیال نے سولہ دسمبر کو جناح ہال جوہرآباد میں آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے دیگر اراکین اسمبلی نو منتخب یوسی چیئرمین اور ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں جس طرح جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے اپنے حلقے میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا ذکر کیا اور براہ راست اس دھاندلی کا ذمہ دار ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر راؤ عاطف و دیگر آروز کو ٹھہرایا اور تقریب کے حوالے سے بھی ضلعی انتظامیہ کو آڑے ہاتھو ں لیا اس سے تقریب میں موجود لوگوں کو شدید حیرانی ہوئی کیونکہ ایسا لگتا تھا جیسے پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین اور مسلم ن کے رکن پنجاب اسمبلی کی بجائے کوئی پی ٹی آئی کا رہنماء تقریر کررہا ہے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کرنے کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ہم اتنی زیادتیوں پر مسلم لیگ ن چھوڑ بھی سکتے ہیں لیکن چھوڑیں گے نہیں۔ کرم الہی بندیال کے اس خطاب پر عوامی و سماجی حلقوں کو پسندیدگی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا کیونکہ انہوں نے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب کو اسکے لیے چنا اگر وہ کسی سیاسی تقریب یا پریس کانفرنس کرلیتے تو شائد زیادہ مناسب تھا۔ تاہم سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شاید انکا مخالف دھڑا مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو بھی کرم الہی بندیال کی اس غیر ذمہ دارانہ حرکت سے انکے بارے بد ظن کرنے کی کوشش کرے نیز ایسا لگتا ہے کہ سمیرا ملک کیساتھ شاید سیاسی نبھاہ مزید ممکن نہ ہو اور کچھ عرصہ پہلے ملک عمر اسلم اعوان نے لاہور میں پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی زیرصدارت ہونے والی ایک میٹنگ میں جو دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے موقع پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کرم الہی بندیال پی ٹی آئی میں آجائینگے اب اس دعوی میں کسی حد تک سنجیدگی اور وزن محسوس کیا جاسکتا ہے 
;
عمر اسلم اعوان کا دعوی درست ثابت ہونے جارہا ہے عمر اسلم اعوان کا دعوی درست ثابت ہونے جارہا ہے Reviewed by Khushab News on 8:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.