نواز شریف کے ایک ہی باونسر پرضلع خوشاب کے تین بڑے کھلاڑی آوٹ



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے عزیزوں اور رشتہ داروں کو کسی بھی بلدیاتی ادارے کا چیئرمین نہ بنانے کے واضح اعلان کے بعد ملک عمران بشیر اعوان ‘ ملک ہارون بندیال ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ اور ملک محمد ایوب بھا میونسپل کمیٹی خوشاب کی چیئرمین شپ کے حصول کیلئے جاری دوڑ سے باہر ہو گئے۔ یونین کونسل پدھراڑ سے منتخب ہونیوالے ضلع کونسل کے رُکن ملک عمران بشیر اعوان قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان کے بھائی اور پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک جاوید اقبال اعوان کے بھتیجے ہیں‘ یو سی بندیال سے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے ضلع کونسل خوشاب کے رُکن ملک ہارون بندیال پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال کے کزن ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی خوشاب کی چیئرمین شپ کی دوڑ میں شامل ملک محمد ایوب بھا صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا کے چچا ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کے اس اعلان کے بعد ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ کیلئے اُمیدوار کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ہائی کمان کرے گی اور اس ضمن میں باقاعدہ انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں تاہم اس عہدہ کیلئے سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کی رائے کو ہی اہمیت حاصل ہو گی کیونکہ اُن کے حمایت سے مسلم لیگ ن اور آزاد حیثیت سے اراکین ضلع کونسل کے منتخب ہونیوالے ارکان کی تعداد دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حمایت یافتہ نو منتخب اراکین سے کہیں زیادہ ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سمیرا ملک اپنا وزن امیر حیدر سنگھا کے وزن میں ڈال سکتی ہیں کیونکہ ایک تو میاں برادران سنگھا فیملی کو کسی بھی صورت کھونا نہیں چاہتے اور انہیں ایڈ جسٹ کرنا چاہتے ہیں دوسرا سمیرا ملک ا سابق چیئر مین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر مختار سنگھا کے چھوٹے بھائی امیر حیدر سنگھاجو کہ یونین کونسل دئیوال سے بلامقابلہ چیرمین منتخب ہوئے ہیں کی حمائت کرکے آئندہ عام انتخابات میں این اے 69میں امیر مختار سنگھا کو کم از کم اپنی مخالفت سے روکنے میں بھی کسی حد تک کامیاب ہو جائینگی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امیر مختار سنگھا نے پی پی انتالیس سے 2013میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جاوید اعوان کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا اور بعد ازاں این اے69کے ضمنی انتخابات میں میاں شہباز شریف سے ایک ملاقات کے بعد ملک عمر اسلم اعوان سے دیرینہ تعلق توڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور سمیرا ملک کے صاحبزادے عذیر محمد خان کی بھر پور حمائت کی تھی۔ تاہم رکن صوبائی اسمبلی ملک جاوید اعوان اور شاکر بشیر اعوان انہیں اپنے لیے ایک بڑا سیاسی خطرہ سمجھتے ہیں اور سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ میاں شہباز شریف امیر مختار سنگھا کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں کیونکہ 1998میں امیر مختار سنگھا مسلم لیگ ن سے ضلع کونسل خوشاب کے چیرمین رہ چکے ہیں۔
;
نواز شریف کے ایک ہی باونسر پرضلع خوشاب کے تین بڑے کھلاڑی آوٹ نواز شریف کے ایک ہی باونسر پرضلع خوشاب کے تین بڑے کھلاڑی آوٹ Reviewed by Khushab News on 8:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.