چیئرمین ضلع کونسل ن لیگ کا مگر ہوگا ہمارے گروپ سے، سمیرا ملک



نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے عوام کی محبتوں کا مجھ پر قرض ہے عوام نے ایک دفعہ پھر میرے گروپ پر اعتماد کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے جیتنے والے نومنتخب چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں اور کونسلروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں عوام نے شیر پر مہر لگا کر ثابت کردیا ہے کہ انہیں میاں نواز شریف کی ملکی مثبت پالیسیوں پر اتفاق ہے اورمیاں برادران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ووٹروں نے شہر کی تقدیر بدلنے کیلئے نیک ،دیانت دار اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار امیدواروں کو ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کامیابی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے غلط ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شکست کھائی عوام نے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے آئندہ عام انتخابات میں سیاست کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گاانہوں واضع کیا کہ ضلع خوشاب کا چیئرمین مسلم لیگ ن اور ہمارے گروپ سے ہوگا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے ۔
;
چیئرمین ضلع کونسل ن لیگ کا مگر ہوگا ہمارے گروپ سے، سمیرا ملک چیئرمین ضلع کونسل ن لیگ کا مگر ہوگا ہمارے گروپ سے، سمیرا ملک Reviewed by Khushab News on 7:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.