سنگھاسن کی جنگ شروع، قیادت کا کڑا امتحان



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) بلدیاتی انتخابات کے فائنل راؤنڈ میں ضلع کونسل خوشاب اور میونسپل کمیٹیوں کی چیئر مین شپ کے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے جنگ شروع ہوگئی اور ہر امیدوارکی خواہش ہے کہ بلدیاتی اداروں کی سربراہی کا قرہ اسی کے نام نکلے، بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور آزاد بلدیاتی نمائندوں کے مسلم لیگ (ن) کی جانب رحجان کے پیش نظر یہ بات یقینی ہے کہ ضلع خوشاب اور 6میونسپل کمیٹیوں کی سربراہی پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی حاصل کرے گی اس لئے ہر امیدوار پارٹی ٹکٹ کا خواہش مند نظر آتا ہے، اس وقت تک ضلع کونسل خوشاب ، میونسپل کمیٹی جوہرآباد اور میونسپل کمیٹی خوشاب کی چیئر مین شپ کیلئے مسلم لیگ( ن) کے تین تین امیدوار سامنے آچکے ہیں جن میں سے کسی ایک اکا نتخاب کرنا مسلم لیگی قائدین کیلئے ایک بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے ۔ ضلع کونسل کے چیئر مین کے ٹکٹ کیلئے قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان کے بھائی ملک عمران بشیر اعوان ، پنجاب اسمبلی کے رکن ملک کرم الٰہی بندیال کے کزن ملک ہارون بندیال اور سابق چیئرمین ملک امیر مختار سنگھا کے بھائی ملک امیر حیدر سنگھا کی جانب سے مسلم قائدین کو پارٹی ٹکٹ کیلئے باقاعدہ درخواستیں دی گئی ہیں ، میونسپل کمیٹی خوشاب کے چئیر مین کے ٹکٹ کیلئے صوبائی وزیر جنگلات ملک آصف بھا کے چچا ملک ایوب بھا کے علاوہ ملک ظفر اقبال آہیر اور عنصر حیات نائچ کی جانب سے مسلم لیگ( ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ، جبکہ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے چیئرمین کے ٹکٹ کیلئے ملک محمد اشرف اعوان ، ملک ربنواز چدھڑ اور ملک حبیب نواز ٹوانہ کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ۔
;
سنگھاسن کی جنگ شروع، قیادت کا کڑا امتحان سنگھاسن کی جنگ شروع، قیادت کا کڑا امتحان Reviewed by Khushab News on 7:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.