وادی سون (21 دسمبر) کی خبریں




عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)جشن عید میلاد النبیؐ کو شایان شان شان وشوکت مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں بارہ ربیع الاول کے قریب آتے ہی عاشقان رسول ؐ نے شہر بازار سڑکیں عمارتیں گھر رنگ برنگی جھنڈیوں اور خوبصورت لائیٹوں سے سجانا شروع کردئیے ہیں ہر طرف دیدہ زیب روشنیوں کا منظر دیکھنے میں آرہا ہے



کھوڑہ کا نوجوان وطن پر قربان ہوگیا


اسد بلال شہید
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)وادی سون کا ایک اور نوجوان ملک وقوم کی خاطر قربان ہوگیا موضع کھوڑہ کا رہائشی بائیس سالہ اسد بلال کوئٹہ میں شدت پسندوں سے مقابلہ کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کرگیا شہید کی 
نماز جنازہ عشا کی نماز کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔





شکاریوں کی یلغار ، نایاب پرندوں کی نسل کو خطرہ

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)حکومت کی جانب سے اتوار کے روز شکار سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد دوردراز کے علاقوں کے شکاریوں نے وادی سون میں نایاب جنگلی حیات تیتر،بٹیر اور جھیلوں سے مہمان آبی پرندوں مرغابی کی نسل ختم کرنے کی تان لی ہے سماجی کارکن ملک محمد عارف ہرل نے بتایا کہ وادی سون کے جنگلات میں نایاب اقسام کے پرندے پائے جاتے ہیں ان پرندوں سے وادی سون کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے مگر جب سے شکار سے تحصیل خوشاب کے لئے پابندی اٹھائی گئی ہے تو تحصیل نوشہرہ زد میں آگئی ہے انہوں نے ڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی سون میں شکار کی پابندی کے احکامات جاری کرائے جائیں انہوں نے کہا ایک طرف حکومت پنجاب وادی سون کی خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورازم کے حوالے سے سیر و سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کام کرارہی ہے اور دوسری طرف شکاریوں کو کھلی آزادی دے کر نایاب پرندوں کی نسل کشی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
;
وادی سون (21 دسمبر) کی خبریں وادی سون (21 دسمبر) کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.