پندرہ سالہ دوشیزہ اغوا،ناجائز اسلحہ برآمد، موٹر سائیکل چوری،گھر پر فائرنگ




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوڑا کلاں پولیس نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو افراد غلام حسین بلوچ ساکن موضع لال حسین اور عاطف محمود پٹھان ساکن حویلی چراغ کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بالترتیب بندوق بارہ بور ڈبل بیرل اور بندوق بارہ بور سنگل بیرل برآمد کی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر31ایم بی میں الطاف ‘ عالم شیر اور اُن کے ایک ساتھی نے محمد علی آرائیں کی پندرہ سالہ بیٹی اقصیٰ کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365-Bمقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک مغویہ کو بازیافت نہیں کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد علی آرائیں نے اپنی دونوں بیویوں کو طلاق دے رکھی تھی اور بچے اُس کے پاس تھے ملزم الطاف کا اس کے گھر آنا جانا تھا اس دوران ملزم نے محمد علی کی بیٹی اقصیٰ سے تعلقات استوار کر لیے اور گذشتہ روز اُسے اپنے ساتھیوں کی معاونت سے اغواء کر کے لے گیا۔ 



خوشاب نیوز ڈاٹ کامٹر)موضع بوتالہ میں عمر حیات ‘ محمد اسلم‘ عامر حیات ‘ حبیب نواز اور ان کے تین نامعلوم ساتھیوں نے دیرینہ عداوت کی بنا پر حمید اﷲ کے گھر میں آ کر فائرنگ کر دی لیکن خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 324 ‘ 440اور 34ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 



خوشاب نیوز ڈاٹ کامسول لائن جوہرآباد میں نامعلوم چوروں نے ایک شہری حافظ ساجد نذیر کا ہزاروں روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری کر لیا‘ حافظ نذیر ساجد نے اپنا موٹر سائیکل گھر کے سامنے کھڑا کیا اور خود اندر چلا گیا۔ جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔
;
پندرہ سالہ دوشیزہ اغوا،ناجائز اسلحہ برآمد، موٹر سائیکل چوری،گھر پر فائرنگ پندرہ سالہ دوشیزہ اغوا،ناجائز اسلحہ برآمد، موٹر سائیکل چوری،گھر پر فائرنگ Reviewed by Khushab News on 10:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.