ٹرالر کی ٹکٹر تین زخمی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد میانوالی روڈ پر مٹھہ ٹوانہ سٹیشن کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ریاست علی‘ اس کی بیوی مسماۃ رانی اور ساتھی محمد عارف زخمی ہو گئے۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تینوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ریاست علی کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست علی اپنی بیوی مسماۃ رانی اور ساتھی عارف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جوہرآباد سے اپنے شہر قائدآباد جا رہا تھا کہ اُسے مٹھہ ٹوانہ اسٹیشن کے نزدیک سامنے سے آنیوالے ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔
;
ٹرالر کی ٹکٹر تین زخمی ٹرالر کی ٹکٹر تین زخمی Reviewed by Khushab News on 9:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.