ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں مقامی تعلیمی اداروں کے طلبہ کے درمیان ایک مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد ہوا آواز ضلعی فورم خوشاب کے تعاون سے پریس کلب کے آڈیٹوریم میں ہونیوالی اس پر نور محفل کی صدارت سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی صدر مسلم لیگ ن ضلع خوشاب نے کی جبکہ قومی اسمبلی کے ممبر ملک شاکر بشیر اعوان چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ مقابلہ نعت خوانی میں 20مقامی سرکاری ‘ نجی ہائی سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ ہماری دنیاوی اور آخروی زندگی میں کامیابی اسوۂ رسول ﷺ کی اتباع کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ آج مسلمانوں کی زبوں حالی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے دامن قرآن اور سنت نبوی سے روگردانی اختیار کر رکھی ہے اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ دہشت گردی اور قتل و غارت کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد اسلام کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ مہمانِ خصوصی شاکر بشیر اعوان ایم این اے نے کہا کہ دنیا سے ظلم کی تاریکیاں چھٹ گئیں۔ آپؐ نے محبت اور اخوت کا درس دیکر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے راہ متعین فرما دی انھوں نے کہا کہ جشن آمد رسول ؐ پر مسلمان کو پوری محبت رسول اور عشق مصطفی ﷺ سے منانا چاہیے اس میں ہماری نجات ہے۔ تقریب سے آواز فورم اور ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ‘ پروفیسر قاری محمد مشتاق انور اور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ ممتاز جاوید نے بھی خطاب کیا۔ مقابلہ نعت خوانی میں محمد مزمل انعام راشد منہاس ہائی سکول جوہرآباد نے اول ‘ غلام محمود الرحمن جوہر میموریل ہائی سکول جوہرآباد نے دوئم اور حافظ محمد اعتزاز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکولز جوہرآباد نے سوئم انعام حاصل کیا۔ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ مقابلہ نعت خوانی میں ضلعی آفیسر اطلاعات محترمہ تابندہ امجد‘ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوہدری حفیظ اﷲ سوبھی‘ ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا راشد جہانگیر‘ حافظ خان محمد ماہل ایڈووکیٹ‘ چوہدری جان محمد ڈپٹی کمشنر مائنز ‘ ملک محمد اشرف اعوان کونسلر‘ رانا سلیم الرحمن ‘ ملک زاہد محمود اعوان کے علاوہ صحافیوں ‘ مقامی تعلیمی اداروں کے سربراہوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔
;
ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد Reviewed by Khushab News on 7:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.