پی ٹی آئی کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے احسان ٹوانہ کا اہم خطاب



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پی ٹی آئی کے راہنما سابق ضلع ناظم خوشاب اور یو سی ہموکہ کے نو منتخب چیئر مین ملک احسان ٹوانہ نے کہا ہے حکمران جماعت بلد یاتی معرکہ آرائی کے دوران ریاستی مشینری اور تمام سرکاری وسائل استعمال کرنے کے باوجود تحریک انصاف کا راستہ روکنے میں ناکام رہی اور ضلع خوشاب کے ہر بلدیاتی ادارے میں پی ٹیّ ئی کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود ہے ، کسی بھی بلدیاتی ادارے میں حکمران جماعت کو من مانیاں نہیں کرنے دیں گے ۔ وہ جوہر آباد میں تحریک انساف کے نو منتخب کونسلروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کی محافظ ہے انشاء اللہ عمران خان کے وژن کے تحت عوام کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں اور ان کی حق تلفیوں کا راستہ روکنے کیلئے ہر فورم پر موثرآواز بلند کرتی رہے گی ، ملک احسان ٹوانہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی اکابرین کو جان لینا چاہیے کہ اب ان کی من مانیوں کا دور ماضی کا حصہ بن چکا ہے، عوام کے حقیقی نمائندے مفلوک الحال عوام کی نمیندگی کا حق ادا کرنے کیلئے ایوانوں میں موجود ہیں ، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب زمام اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے ہاتھ میں ہو گی ۔
;
پی ٹی آئی کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے احسان ٹوانہ کا اہم خطاب پی ٹی آئی کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے احسان ٹوانہ کا اہم خطاب Reviewed by Khushab News on 7:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.