سپیر ئیر کالج جوہر آباد میں سالانہ تفریحی تقریب کا انعقاد




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سپیر ئیر کالج جوہر آباد میں ایک سالانہ تفریحی تقریب کا انعقاد ہو ا جسکی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ انفارمشن آفیسر تابندہ امجد تھیں ۔ تقریب میں کالج کے پرنسپل حامد یونس،پروگرام کوآرڈینٹر رضوان کالج ہذا کی اساتذہ اور فی میل سٹوڈنٹس نے بھر پور شرکت کی ۔ تقریب سے ٖخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر تابندہ امجد نے کہاکہ تقریب میں ان کی شمولیت بڑے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی پروگرام بڑے بڑے شہروں لاہور ،سلام آباد میں دیکھنے کو ملتے ہیں ،لیکن طالبات کی شاندار کارکردگی اور محنت سے لگتا ہے کہ ڈسٹرکٹ خوشاب کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی بڑے شہروں سے کم نہ ہے وہ لاہور کی رھائشی ہیں اس لئے محسوس ہوتا ہے آج وہ لاہور کے کسی تعلیمی ادارے میں موجود ہیں ۔ انہوں نے طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور کالج انتظامیہ و اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کی بھی تعریف کی ۔تابندہ امجد نے طالبات کو تعلیمی میدان میں خوب محنت کرنے اور ملک و معاشرے میں ایک بہتر مقام حاصل کرنے کی تلقین کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل حامد یونس نے کالج ہذا کی نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ کالج ہذا کا آغاز 2013 میں ہوا اور اتنے قلیل وقت میں ان کی محنت ،اساتذہ کی کاوشوں اور بچوں کے والدین کے تعاون سے ہم نے آج ایک بہت بڑا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ کالج کے پرنسپل نے مہمان خصوصی تابندہ امجد کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ پروگرام کے آخر میں اچھی کارکردگی کی حامل طالبات کو انعامات دیئے گئے ۔تقریب کے دوران طالبات نے خاکے ترانے اور مختلف بہترین پروگرام پیش کر کے حاضری کو محضوظ کیا اورحاضرین نے طالبات کی کارکردگی پر تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
;
سپیر ئیر کالج جوہر آباد میں سالانہ تفریحی تقریب کا انعقاد سپیر ئیر کالج جوہر آباد میں سالانہ تفریحی تقریب کا انعقاد Reviewed by Khushab News on 5:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.