وادی سون میں اشٹام مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں، فضل حسین



اوچھالی( نامہ نگار) فضل حسین،مبشر اعوان،سکندر ،محمود احمد،احمد خان،محمد عمران،ملک اخلاق نے ایک مشترکہ بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ بعض اشٹام فروش مقررہ قیمت سے زائد وصول کررہے ہیں اورخالی اشٹامپ پیپر فراہم نہیں کیا جاتا بلکہ عوام کو مجبور کیا جاتا ہے کہ پرنٹ کروایا جائے اور اس کے الگ سے پیسے وصول کیے جاتے ہیں اگر اصرار کیا جائے تو اشٹام پیپر دینے سے صاف انکار کر دیا جاتا ہے انہوں نے ڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں اشٹام پیپر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔جبکہ اشٹام فروشوں نے رابطہ کرنے پر اس الزام کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے کہا وہ قانون کے مطابق اشٹام پیپرز کی مقررہ قیمت وصول کررہے ہیں ۔
;
وادی سون میں اشٹام مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں، فضل حسین وادی سون میں اشٹام مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں، فضل حسین Reviewed by Khushab News on 8:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.