جبی سکول میں افسوس ناک واقعہ بڑے سانحہ میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گیا



مٹھہ ٹوانہ( نامہ نگار) نواحی گاؤں جبی میں ایک نجی سکول کی چھت گر گئی تاہم چھٹی کا وقت قریب ہونے کی وجہ سے تمام طالب علم اور عملہ محفوظ رہا بتایا گیا ہے کہ شاہین پبلک سکول کے نام سے ایک غیر رجسٹرڈ سکول ایک خستہ حال بلڈنگ میں قائم کیا گیا ہے اور سولہ دسمبر کو پنجاب حکومت کی طرف سے چھٹی کا اعلان ہونے کے باوجود سکول کھولا گیا اور سکول کے تمام طالب علم حاضر تھے مبینہ طور پر سکول میں مرمت کی غرض سے مستری مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک ایک کمرے کی چھت زمین بوس ہو گئی اور وہاں پہ کام کرنے والے مزدور زخمی ہو گئے مگر چھٹی کا وقت قریب ہونے کی وجہ سے تمام طالب علم کمروں سے باہر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین سکول میں اکٹھے ہو گئے اس سلسلہ میں ای ڈی او ایجوکیشن عطا ء اﷲ سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ایک غیر رجسٹرڈ سکول میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اور تمام طالب علم محفوظ ہیں تاہم سکول کی بلڈنگ کا جائزہ لیا جائے گا اور بلڈنگ خستہ حال ہونے پر سکول کو سیل کرنے سمیت دیگر کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
;
جبی سکول میں افسوس ناک واقعہ بڑے سانحہ میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گیا جبی سکول میں افسوس ناک واقعہ بڑے سانحہ میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گیا Reviewed by Khushab News on 9:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.