کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سیلاب متاثرین کا بچا ہو راشن دیا جارہایے، نبیلہ ملک



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ خوشاب محترمہ نبیلہ ملک نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت نے کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری میں تحائف تقسیم کرنے کیلئے بھجوائے جانیوالے تین لاکھ روپے کے فنڈز جاری نہیں کرائے۔ وہ بدستور خزانے میں محفوط ہیں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو راشن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار مسیحی برادری کے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے بھجوائے جانیوالے امدادی سامان کا کچھ حصہ ہمارے پاس محفوظ تھا جو اب مسیحی برادری میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔سامان کی تقسیم سے قبل ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے امدادی سامان میں شامل اشیائے خورد و نوش کا باقاعدہ معائنہ کیا اور اُسے معیاری قرار دیا ہے۔
;
کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سیلاب متاثرین کا بچا ہو راشن دیا جارہایے، نبیلہ ملک کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سیلاب متاثرین کا بچا ہو راشن دیا جارہایے، نبیلہ ملک Reviewed by Khushab News on 10:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.