بہنوئی کے قاتل کو سزائے موت



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد ضیاء الطارق نے تھانہ جوڑا کلاں کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد عمران کو سزائے موت اور سات لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد عمران ولد محمد اسلم نے 2012ء میں اپنے سابق بہنوئی محمد عمران ولد عاشق خان کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا تھا۔ جوڑا کلاں پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔
;
بہنوئی کے قاتل کو سزائے موت بہنوئی کے قاتل کو سزائے موت Reviewed by Khushab News on 11:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.