تھانہ سٹی جوہرآباد سے شراب کی چودہ بوتلیں غائب ہوگئیں





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد کی کاروائی رحمان کالونی جوہر آباد میں منشیات کیاڈے پر چھاپہ 70بوتل شراب سے ساتھ2گیلن کچی شراب بھی برآمد۔دوسری طرف تھانہ سٹی جوہرآباد نے ڈی پی او کے موقف کے برعکس پانچ ملزمان نعیم نٹ ساکن شبیر کالونی ‘ عتیق الرحمن ‘ عمر دراز ‘ شہزاد مسیح سکنائے رحمن کالونی اور علی شان ساکن رمضان کالونی کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نعیم نٹ سے 25بوتل شراب‘ ملزم عتیق الرحمن سے تیس لیٹر شراب‘ عمر دراز سے گیارہ کپی شراب‘ شہزاد مسیح سے 10بوتل شراب اور علی شان سے 10کپی شراب برآمد ہوئی ہے۔ جب اس سلسلہ میں تھانہ سٹٰی سے رابطہ کیاگیا اور پوچھا گیا کہ ڈی پی او کی جانب سے تو ستر بوتل برآمدگی کا کہا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر بھی الگ الگ درج کی گئی ہیں جن میں 56بوتل شراب ظاہر کی گئی ہے چودہ بوتلوں کا فرق ہے تو فون پر بات کرنے والے محرر نے فون بند کردیا۔
;
تھانہ سٹی جوہرآباد سے شراب کی چودہ بوتلیں غائب ہوگئیں تھانہ سٹی جوہرآباد سے شراب کی چودہ بوتلیں غائب ہوگئیں Reviewed by Khushab News on 7:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.