دہشت گردی کیخلاف قوم متحد ہے، شجاع الرحمن ٹیپو




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مردان میں بیگناہ لوگوں کو شہید کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ضلعی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔ دہشتگردوں کیلئے اب پاک سر زمین پر کوئی جائے پناہ نہیں ہے ۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد بزدل دہشتگردی عوامی جگہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مردان میں بے گناہوں کو شہید کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔
;
دہشت گردی کیخلاف قوم متحد ہے، شجاع الرحمن ٹیپو دہشت گردی کیخلاف قوم متحد ہے، شجاع الرحمن ٹیپو Reviewed by Khushab News on 9:15:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.