سمیرا سے رابطہ ،کسی کو گروپ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، شاکر بشیر




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائمہ کمیٹی خوراک و زراعت کے چیرمین اور قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہاہے کہ ضلع کونسل خوشاب کے چیرمین ، وائس چیرمین اور مخصوص نشستوں کے اراکین منتخب ضلعی کونسلروں کی مشاور ت سے بنائے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی بھی نو منتخب چیرمین کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا وہ راہداری ،رنگپور اور محب پور میں نو منتخب چیرمینوں حافظ صدیق احمد ،گلزار احمد اور فہیم شاہ سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر نو منتخب چیئرمین و ضلع کونسل کے امیدوار ملک عمران بشیر اعوان ،سید کبریا شاہ اور ملک شبیر اعوان بھی ہمراہ تھے۔ ملک شاکر بشیر اعوان نے کہاکہ ہمارے مخصوص نشستوں کے امیدوار 35,35ووٹ لیکر جبکہ چیرمین وائس چیرمین 50,50ووٹ لیکر کامیاب ہوں گے انہوںنے ان آزاد نو منتخب چیرمینوں کا بھی خیر مقدم کیا جو غیر مشروط طورپر (ن) لیگ کی حمایت کررہے ہیں ملک شاکر اعوان نے کہا کہ صوبائی قیادت جسے بھی جس سطح پر نامزد کرے گی ہم اس کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کریں گے اور کسی کو بھی (ن) لیگ میں گروپ بنانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی شاکر اعوان نے مزید کہا کہ وہ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہیں اور امیدواروں کی نامزدگی کا معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا دیا جائے گا۔
;
سمیرا سے رابطہ ،کسی کو گروپ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، شاکر بشیر  سمیرا سے رابطہ ،کسی کو گروپ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، شاکر بشیر Reviewed by Khushab News on 8:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.