خدمت کارڈ، شہباز شریف نےانسانیت کی خدمت کی اعلی مثال قائم کردی، آصف بھا




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوام  کے مسائل حل کرنا ترجیح ، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، صوبائی وزیرملک آصف بھا نے کہا ہے کہ پنجاب خدمت کارڈ سکیم شروع کرکے حکومت نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے ۔معذوروں اور مستحق افراد کیلئے خدمت کارڈ کے اجراء سے سمیت پنجاب بھر کے 2 لاکھ سے زائد مستحق افراد کو مالی امداد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اب غریب عوام کی ترقی کو روکنے کا کوئی منصوبہ لوگ کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ نواز پر اعتماد کا اظہار کیا جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
;
خدمت کارڈ، شہباز شریف نےانسانیت کی خدمت کی اعلی مثال قائم کردی، آصف بھا خدمت کارڈ، شہباز شریف نےانسانیت کی خدمت کی اعلی مثال قائم کردی، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 10:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.