بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ، کرم الہی بندیال بھی پھٹ پڑے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائمہ کمیٹی اطلاعات پنجاب کے چیرمین اور صوبائی اسمبلی کے رکن کرم الہی بندیال نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ہمارے مخالف امیدواروں سے گٹھ جوڑ کرکے ضلع کونسل کی چھ نشستیں ہم سے چھین لیں جس کی ہم تحقیقات مطالبہ کرتے ہیں اے پی ایس کے شہدا کے حوالے سے فاطمہ جناح حال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو جوائنٹ انوسٹیگشن کمیٹی بنانا چاہیے جس میں ہم دھاندلی ثابت کریں گے ایم پی اے نے کہا کہ پشاورسےبھی بڑادهشت گردی کا واقعہ خوشاب میں بلدیاتی الیکشن میں پیش آیاجہاں انتظامیہ نےراتوں رات قائدآبادمیں نتائج تبدیل کئےملک کرم الهی نےکہاکہ میں آئی ایس آئی سپیشل برانچ گورنمٹ پاکستان میڈیا الیکشن میں ھونےوالی دهشت گردی میں ھماری مددکریں انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود ہم (ن) لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہو گا۔انہوں نے تقریب کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پشاورکااتنابڑاسانحہ هوالیکن خوشاب میں اتنابڑااجتماع نہیں کیا گیا اس موقع پر ملک جاوید ایم پی اے ملک کرم الهی بندیال ایم پی اےملک جاویدآعوان ڈی سی اوضیاالرحمان کیپٹن شہزادڈی اوسی چودھری ارشدمحمودعمران بشیراعوان بھی موجود تھے۔
;
بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ، کرم الہی بندیال بھی پھٹ پڑے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ، کرم الہی بندیال بھی پھٹ پڑے Reviewed by Khushab News on 8:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.