گروٹ پچاس سے زائد فون خاموش،کیبل کاٹنے پر مقدمہ درج




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ایک ٹھیکیدار محمد ضمیر کیخلاف کارِ سرکار میں مداخلت‘ سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دینے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں زیر دفعات 186‘ 353‘ 427‘ 506ت پ اور پچیس ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ٹیلیفون ایکسچینج گروٹ کے آپریٹر محمد رضوان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹھیکیدار محمد ضمیر نے کھدائی کے دوران محکمہ ٹیلیفون کی جانب سے بچھائی گئی پانچ سو میٹر انڈر گراﺅنڈ کیبل اُکھاڑ دی جس کے نتیجہ میں پچاس سے زائد ٹیلیفون کنکشن کٹ گئے۔ جب ٹھیکیدار سے شکوہ کیا گیا تو اس نے سرکاری ملازمین کو زدو کوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
;
گروٹ پچاس سے زائد فون خاموش،کیبل کاٹنے پر مقدمہ درج گروٹ پچاس سے زائد فون خاموش،کیبل کاٹنے پر مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 10:53:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.