بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی مناسبت سے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رُکن ڈاکٹر نعیم صادق کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی عہدیداروں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور تبرک تقسیم کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رُکن ڈاکٹر نعیم صادق نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اصولوں کی سربلندی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اُنھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے قائدین پر نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کی بقاءاور عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہر سطح پر آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر محترمہ بینظیر بھٹو کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دُعا کرائی گئی۔
;
بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب Reviewed by Khushab News on 10:40:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.