وادی سون ، لوگوں نے ڈاکوئوں کو بھگا دیا

   
 اوچھالی(نامہ نگار)وادی سون کے موضع ہر دوسودھی میں شہریوں کے جاگنے پر ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ڈاکو فرار ہوگئے۔بتا یا جا تا ہے کہ گزشتہ شب ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ڈاکو اہل خانہ کے جاگنے پر فرار ہو گئے ڈاکووں کے آنے پر اہل خانہ نے شور مچایا جس پر سودھی زیریںکے افراد نے ڈاکووں کاپیچھا کیا اور ان پر فائرنگ کرتے رہے لیکن ڈاکو اندھیرے کا فائدہ آٹھا کر ٹیوٹا گاڑی میں بیٹھ کر بھا گ نکلے پولیس تھانہ نوشہرہ کو اطلاع دی گئی جس پر دو اہلکار موقع پر پہنچ گئے لیکن اس وقت تک ڈاکو اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو چکے تھے ایک ماہ قبل سودھی کے پانچ گھروں میں ڈکیتی کی واردات کے بعد اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیکری پہرے کا بندوبست کیا تھا جس کی وجہ سے باقی گھر چوری کی واردات سے محفوظ رہے۔;
وادی سون ، لوگوں نے ڈاکوئوں کو بھگا دیا وادی سون ، لوگوں نے ڈاکوئوں کو بھگا دیا Reviewed by Khushab News on 9:37:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.