نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، عابد شیر علی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہے اُنھیں چاہیے کہ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان کی زیر قیادت ملنے والے نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے اور اُن کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے نئی نسل کی قربانیاں لائق تحسین ہیں نوجوانوں کے اس ملی کردار کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ اُنھوں نے چوہدری عبدالمنان کو بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
;
نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، عابد شیر علی نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، عابد شیر علی Reviewed by Khushab News on 9:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.