ضلع خوشاب میں معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری



رکن قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں خدمت کارڈ تقسیم کررہے ہیں
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر ہدایت صوبہ بھر میں معذورافراد کی داد رسی کے لئے ماہوار مالی امداد کا پروگرام خدمت کارڈز کے ذریعے شروع کیا ہے -محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام خوشاب میں 900 نا بینا افراد اور 800 معذور افراد کی رجسٹریشن اور تشخیص کے لئے دو روز ہ کیمپ لگا کر تشخیص کام مکمل کیا گیا اور اسی سلسلے میں آج یہاں ڈی ایچ کیو جوہر آباد میں معذور افراد کوخدمت کارڈ کی فراہمی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا - اس تقریب میں ایم پی اے ملک شاکر بشیر اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی - تقریب میں اے ڈی سی راﺅ عاطف ،ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد نذر حیات مجوکہ ، ڈاکٹر راجہ ربنواز، ڈاکٹر مجید کمال اور دیگر افسران نے شرکت کی - اس پروگرام کے آرگنائزر ام فروہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے مہمان خصوصی کو بتایا کہ اس وقت 100 معذور افراد کو خدمت کارڈز دیئے جائیں گے اور یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا -یوں 800 معذور افراد خدمت کارڈ سے فیض یاب ہونگے -خوشاب اور قائدآباد اور نوشہرہ اور نورپور تھل تحصیلوں میں خدمت کارڈ کے ذریعے معذور افراد کو فیض یاب کیا جائیگا - ملک شاکر بشیر اعوان نے اپنے ہاتھو ں سے معذور افراد کو خدمت کارڈ دئیے -اور کہا کہ ہمارے قائد وزیر اعلی پنجاب نے معذور افراد کو اپنے پاﺅ ں پر کھڑے کرنے کا یہ منصوبہ نہایت لائق تحسین ہے -اور ملک کی ترقی کے لئے بہت بٹرا قدم ہے جس سے معذور افراد کسی پربوجھ نہیں بنیں گے اور اپنا بوجھ خود اٹھا سکیں گے -
;
ضلع خوشاب میں معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری ضلع خوشاب میں معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.