چوروں کی پیش قدمی جاری، پولیس کی مسلسل ناکامی



نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)گزشتہ رات نامعلوم چورموضع سوڈھی(جیوالی) کے چار گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق چند دنوں کے بعد نامعلوم چور موضع سوڈھی کے خدا بخش ،سیف الرحمان وغیرہ کے گھروں سے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر لے گئے جب چور اگلے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے تو اہل خانہ جاگ گئے جوابی فائرنگ کے بعد چور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعد ازاں ظفر کی پیٹرول ایجنسی سے125 لیٹرپیٹرول لے گئے اور راستہ میں آنے والے کیری ڈبہ کے ڈرائیور مدثر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا یادرہے کہ اس سے قبل موضع جاہلر،سورکی،سودھیاں،کھوڑہ اور انگہ میں چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں ابھی تک چوروں کا سراغ نہیں لگایا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار کی جانب سے تھانہ نوشہرہ کو اضافی فورس دی گئی ہے ۔
;
چوروں کی پیش قدمی جاری، پولیس کی مسلسل ناکامی چوروں کی پیش قدمی جاری، پولیس کی مسلسل ناکامی Reviewed by Khushab News on 7:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.