کھیلوں کے میدان آباد کرنا بہت ضروری ہے، چوہدری عبدالمنان



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی خوشاب کے نو منتخب کونسلر اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا ضروری ہے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآبا دمیں اس ضمن میں کی جانیوالی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار غلہ منڈی جوہرآباد میں کرنل شبیر اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ کوچنگ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر شاہد ریحان گوندل‘ ملک عرفان ‘ سکندر حیات سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ چوہدری عبدالمنان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی تربیت کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے اور کھیلوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ہمارے ضلع میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں باصلاحیت نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ قبل ازیں چوہدری عبدالمنان خان نے کوچنگ کیمپ کا حسب ضابطہ افتتاح کیا۔
;
کھیلوں کے میدان آباد کرنا بہت ضروری ہے، چوہدری عبدالمنان کھیلوں کے میدان آباد کرنا بہت ضروری ہے، چوہدری عبدالمنان Reviewed by Khushab News on 7:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.