ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل



خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلعی ہید کوارٹر جوہر آباد سمیت ضلع خوشاب کے تمام شہروں قصبات اور مواضعات میں جشن عید میلاد النبی کے پروگراموں کو آخری شکل دیدی گئی ، 12 ربیع الاول کو ضلع خوشاب میں درجنوں جلوس نکالے جائیں گے اور محافل میلاد منعقد ہو ں ، اس موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نبرد آز ما ہونے کیلئے پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹھوس حفاظتی ناتظامات کئے گئے اور پولیس ہر لمحہ چوکس و الرٹ رہے گی ، ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہر آباد میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی عظیم الشان جلوس میلاد النبی جوہر آباد شوگر ملز روڈ سے نکالا جائے گا ، میلد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مرزا عبدالرزاق طاہر کے مطابق جلوس کی قیادت اہلسنت کے مشائخ عظام اور علمائے کرام کریں گے ، جلوس اپنے روائتی راستوں بلاک نمبر12،بلاک نمبر6،سہگل چوک،سوول لائنز،کالج چوک، حبیب بینک چوک،اور سرور شہید چوک سے ہوتا ہوا دفتر انجمن غلانمان مصطفےٰ مین بازار پہن کر ختم ہو گا ، جلوس کلے اختتام پر عطیم الشان سیرت النبی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں جماعت اہلسنت کے علمائے کرام خطاب کریں گے ، مرزا عبدالرزاق طاہر نے بتایا کہ جلوس کے راستوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں ، آرائشی محرابوں سے سجایا جائے گا اور راستہ میں بھی مختلف مکامات پر علمائے اہلسنت ایمان افروز خطاب کریں گے جوہر آباد کے علاوہ خوشاب، نوشہرہ، نور پور تھل ، مٹھہ ٹوانہ،چک نمبر47ایم بی ، روڈہ ، گروٹ، کٹھہ سگھرال سمیت ضلع بھر کے دیگر مقامات سے بھی جلوس عید میلاد النبی نکالے جائیں گے ۔
;
ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل Reviewed by Khushab News on 10:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.