وادی سون کی خبریں ( 31 دسمبر



جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ شہریوں کے لیے دردر سر بن گئے
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مرکزی شہر نوشہرہ میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ،ٹیکسی سٹینڈ شہریوں کے لئے درد سر بن گئے ہیں تجاوزات کی بھر مار سے پیدل گزرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے مقامی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں یا ان کی ملی بھگت سے ہورہا ہے شہریوں نے حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

نوشہرہ فلتھ ڈپو بن گیا
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)ٹی ایم اے کی غفلت کے باعث شہر کے ہر محلے گلی میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں مین بازار میلاد چوک،تکبیر چوک کی نالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں صفائی کے ناقص انتظامات سے شہری عاجز آگئے ہیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر سے گندگی کے ڈھیر تلف کئے جائیں ۔

دہشت گردوں کیخلاف قوم متحد ہے، جاوید کھارا
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مردان میں نادرا آفس پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ کاروائی ہے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے قوم متحد ہو جائے ان خیالات کا اظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی علامہ پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے اپنے دورہ نورپور تھل کے دوران جامعہ شمس القرآن میں کیا اس موقع پر علامہ شیر محمد سیالوی،علامہ ڈاکٹر امتیاز حسین چشتی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ازحد ضروری ہے دہشت گرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں ور یہ اپنی مضموم کاروائیوں کے ذریعے ملک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکو دہشت گروں کے خلاف اور استحکام پاکستان کےلئے اکٹھا کر رہے ہیں علامہ جاوید اقبال کھارا نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کےلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

;
وادی سون کی خبریں ( 31 دسمبر وادی سون کی خبریں ( 31 دسمبر Reviewed by Khushab News on 8:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.