محمد علی ساول کس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں؟





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک نعیم اعوان کے بھتیجے اور جنرل(ر) سلیم اعوان مرحوم کے صاحبزادے ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ بعض اخبارات میں چھپنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کیلئے دوست احباب سے مشاورت کر رہا ہوں اور ان کی مشاورت سے ہی کوئی حتمی فیصلہ کرونگا۔گزشتہ کئی روز سے محمد علی ساول کی سوشل میڈیا اور بعدازاں اخبارات میں بھی پی ٹی آئی میں شمولیت بارے قیاس آرئیاں کی جارہی تھی جو انکے س اعلان کے بعد دم توڑ گئی ہیں۔بعض واقفان حال کا کہنا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ہی دو بڑی جماعتیں ہیں لیکن این اے69کے حوالے سے پی ٹی آئی میں عمر اسلم اعوان کے ہوتے ہوئے ساول کی جگہ نہیں بنتی کیونکہ عمر اسلم اعوان جوکہ انکے کزن ہیں اور جائیداد کے معاملے پر آپس میں تنازعات کا شکارہیں ۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن میں سمیرا ملک کی موجودگی میں بھی ساول کی دال گلتی نظر نہیں آتی۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد علی ساول کسی بھی جماعت میں کسی ٹھوس یقین دہانی کے بغیر شامل نہیں ہو نا چاہتے ویسے انکا رحجان ن لیگ کی طرف زیادہ ہے اور انکی نظریں سمیرا ملک کے سپریم کورٹ میںجعلی ڈگری کیس جس میں وہ تاحیات نااہل قرار دی جا چکی ہیں کی نظر ثانی اپیل کے فیصلہ پر ہیں اور اگر نظر ثانی کیس میں بھی سمیرا ملک کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رہتا ہے تو پھر محمد علی ساول جو کہ پہلے ہی مسلم لیگ ن کے بعض اہم قائدین سے رابطے میں ہیں ن لیگ میں آجائینگے۔یاد رہے کہ این اے 69کے ضمنی الیکشن میں محمد علی ساول نے بھی ن لیگ کے ٹکٹ کی درخواست دی تھی اور اس وقت انکے والد جنرل (ر) سلیم اعوان زندہ تھے نے حمزہ شہباز سے ایک طویل ملاقات بھی تھی لیکن ٹکٹ عزیر خان کو دیا گیا تھا۔دوسری طرف کچھ اسطرح کی اطلاعات بھی ہیں کہ احسان ٹوانہ کے پی ٹی آئی میں دوبارہ فعال ہونے کے بعد اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں این اے 69میں کمزور کارکردگی کو بنیاد بنا کر ہی ٹی آئی میں اعلی سطح پر عمر اسلم اعوان کو کارنر کرنے کی لابنگ بھی زور شور سے جاری ہے۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو پھر محمد علی ساول نہ صرف خود بلکہ انکے ماموں سابق رکن اسمبلی تصور خان اور انکے صاحبزادے عمر خان بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
;
محمد علی ساول کس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں؟ محمد علی ساول کس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں؟ Reviewed by Khushab News on 8:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.