ضلع خوشاب میں پولیس کا وسیع پیمانےپر سرچ آپریشن



خوشاب پولیس سرچ آپریشن کے دوران

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کےحکم پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے زیر نگرانی ضلع خوشاب کے علاقہ تھانہ نوشہرہ ، قائدآباد اور ملحقہ تھانہ جات میا نوالی ،چکوال میں سرچ آپیرشن جاری۔اسکے علاوہ تھانہ جوڑاکلاں میں گوٹھ احمدیہ،پتن تیتری ،لعل حسین اور شیر گڑھ۔علاقہ تھانہ 
پولیس افسر سرچ آپریشن بارے ہدائت دیتے ہوئے

سٹی جوہرآباد میں وٹو ،لنگر والااور گروٹ اور تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں روڈہ ڈیرہ اعوان والا ،ڈیرہ ورک والااوربلو فارم کے علاقات جات میں سرچ آپریشن کیا گیا اور مجموعی طور پر 90اشخاص کو بذریعہ بائیومیٹرک ڈیوائس چیک کیا گیا ان سےپوچھ گچھ اور دریافت عمل میں لائی گئی نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پولیس کے اعلی حکام کی ہدایات پر خطرناک اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع خوشاب میں پولیس کا آپریشن جاری ہے پولیس کا سرچ آپریشن ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار3 ڈی ایس پیز،13انسپکٹر،43اے ایس آئی 164کانسٹیبلان،اور ایلیٹ فورس کی 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں صبح سے جاری سرچ آپریشن کو مختلف سیکٹر گولیوالی،سرائے میانی اور وادی سون کے نواحی قصبہ انگہ میں تقسیم کیا گیا ہے ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلی حکام کی ہدایت پر خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف یہ آپریشن بیک وقت تین اضلاع خوشاب،چکوال اور میانوالی میں شروع کیا گیا ہے۔ تاہم تاحال اس سرچ آپریشن کے نتیجہ میں کسی گرفتاری کی اطلاع نہ ہے۔
;
ضلع خوشاب میں پولیس کا وسیع پیمانےپر سرچ آپریشن ضلع خوشاب میں پولیس کا وسیع پیمانےپر سرچ آپریشن Reviewed by Khushab News on 5:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.