احسان ٹوانہ کی سمیرا ملک سے ملاقات، سیاسی منظر نامے میں ہلچل



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماء و سابق ضلع ناظم خوشاب ملک احسان اللہ ٹوانہ کی سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن سے وابستہ محترمہ سمیرا ملک سے ملاقات۔ ایک مقامی اخبار میں شائع ہونیوالی خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے احسان اللہ ٹوانہ نے ایم این اے ہاؤس جا کر سمیرا ملک سے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ احسان ٹوانہ نے سمیرا ملک کو این اے69میں انکے گروپ کو بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ضلع خوشاب کی سیاست پر بات چیت بھی ہوئی تاہم اس ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ۔بعض حلقوں کا خیال ہے کہ سمیرا ملک اپنے گروپ کے آزاد حیثیت سے منتخب ہونیوالے کسی یو سی چیئرمین کو پی ٹی آئی کے تعاون سے ضلع کونسل خوشاب کا چیئر مین منتخب کراسکتی ہیں۔ متذکرہ ملاقات سے ضلع خوشاب کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور سیاسی و عوامی حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ اس سلسلہ میں خوشاب نیوز نے احسان ٹوانہ سے انکا موقف جاننے کی کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ اس ملاقات کی تاحال کسی فریق کی جانب سے با قاعدہ تردید سامنے نہیں آئی ۔یہاں امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں این اے ستر سے احسان ٹوانہ کی قیادت میں پی ٹی آئی نے اور این اے انہتر سے سمیرا ملک کی قیادت میں ن لیگ اورانکے بعض آزاد امیدواروں نے بطور چیئرمین یونین کونسل بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ سمیرا ملک اور ٹوانہ برادران ماضی میں حلیف رہ چکے ہیں ۔
;
احسان ٹوانہ کی سمیرا ملک سے ملاقات، سیاسی منظر نامے میں ہلچل احسان ٹوانہ کی سمیرا ملک سے ملاقات، سیاسی منظر نامے میں ہلچل Reviewed by Khushab News on 11:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.