اوچھالی کے مکین پریشان






نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)موضع اوچھالی محلہ غوث نگر کے مکین دودن کی بجلی بندش سے اکتا گئے تفصیل کے مطابق خدابخش درختوں کی کٹائی کررہاتھا کہ ایک درخت بجلی کی تاروں پر گرگیا جس سے تاروں کے شارٹ ہونے سے ٹرانسفارمر جل گیا اور تاریں ٹوٹ گئیں ابھی تک واپڈا کی جانب سے ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور لائن پر کام نہیں ہوا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد میں پانی ختم ہونے اور اندھیرے میں نمازیوں سمیت اہل محلہ کو مشکلات کا سامنا ہے واپڈا حکام نوٹس لے کر بجلی کی بحالی کیلئے اقدامات کرئے۔
;
اوچھالی کے مکین پریشان اوچھالی کے مکین پریشان Reviewed by Khushab News on 7:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.