ٹریفک کانسٹیبل پر تشدد





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ایک ہائی ایس ویگن کے ڈرائیور دوست محمد کیخلاف تیز رفتاری اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں زیر دفعات 279‘ 353اور 186ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ٹریفک سب انسپکٹر عبدالطیف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک کانسٹیبل مسعود ‘ ریلوے کراسنگ شوگر ملز کے نزدیک ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران میانوالی کی جانب سے ایک تیز رفتار ہائی ایس وین آئی جو اشارہ کرنے کے باوجود نہ رُکی جب کانسٹیبل نے اسے روکا تو ویگن ڈرائیور دوست محمد نے گاڑی سے اُتر کر اس کا گریبان پکڑ لیا اور زدو کوب کیا۔
;
ٹریفک کانسٹیبل پر تشدد ٹریفک کانسٹیبل پر تشدد Reviewed by Khushab News on 9:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.