مٹھہ ٹوانہ سینکڑوں طلبا کی سائیٹ سکریننگ و مفت عینکوں کی تقسیم



مٹھہ ٹوانہ (نامہ نگار) شیر آرگنائزیشن نے بین الاقوامی تنظیم "سائیٹ سیور "کے تعاون سے دو سو زائد طلبا ء کی آئی سکریننگ کی گئی اور ان میں سے ایک سو طالب علموں میں مفت عینکیں تقسیم کی گئیں اس سلسلہ میں ایک تقریب تعمیر ملت گرلز کالج مٹھہ ٹوانہ میں منعقد کی جس میں سکول کے بچوں ان کے والدینشیر آرگنائزیشن سے وابستہ افراد اور ان کی فیملیز اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی تقریب کے مہمانان گرامی شیر آرگنائزیشن کے صدر کرنل محمد صادق،بیٹر اینڈ سیفر فیوچر فار وومن کی پراجیکٹ ڈائریکٹر میڈم رخسانہ صادق ،سائیٹ سیور کے فنانس منیجر ڈاکٹرامیر حیات اور پروگرام آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور ان کی ٹیم نے کی ڈاکٹرامیر حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں لیکن اکثر لوگ ان کی صحت کی طرف توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی بینائی جلد خراب ہو جاتی ہے ہماری آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضا ء کی طرح بھر پور توجہ چاہتی ہیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کر کے بینائی کی حفاظت کی جا سکتی ہے بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم سائیٹ سیور نابینا پن کی روک تھام اور نابینا افراد کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے اور اس میں معاشرے کی شرکت سے بہتری لائی جا سکتی ہے شیر آرگنائزیشن کے صدر کرنل محمد صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تقریب کا مقصد عوامی سطح پر بصری صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو کمزور بینائی اور اس سے ہونے والے اندھے پن کی وجوہات، احتیاطی تدابیر اور بغیر کسی جھجک کے عینک کے استعمال پر قائل کرنا ہے بیٹر اینڈ سیفر فیوچر فار وومن کی پراجیکٹ ڈائریکٹر میڈم رخسانہ صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ بینائی اﷲ پاک کی عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں بطور بینا ہمیں اس کی حفاظتی تدا بیر کو مد نظر رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بینائی کی اہمیت وہی جانتا ہے جو اس کو گنوا چکا ہو انہوں دور افتادہ علاقے میں سائیٹ سیور کی ٹیم کے سروے پر ڈاکٹر عامر حیات،ڈاکٹر جاوید اقبال اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا 
;
مٹھہ ٹوانہ سینکڑوں طلبا کی سائیٹ سکریننگ و مفت عینکوں کی تقسیم مٹھہ ٹوانہ سینکڑوں طلبا کی سائیٹ سکریننگ و مفت عینکوں کی تقسیم Reviewed by Khushab News on 8:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.