یوتھ ونگ کےنوجوان میاں نواز شریف کے دست وبازو ہیں، شجاع الرحمن ٹیپو



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجا ع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا روشن اور تابناک مستقبل نسل نو کی صلاحیتوں سے مربوط ہے اس لئے نوجوان نسل کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔مسلم لیگی اکابرین نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔وہ اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے جوانوں نے ہر موقع پر مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا اور ثابت کر دیا کہ وہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دست و بازو ہیں۔
;
یوتھ ونگ کےنوجوان میاں نواز شریف کے دست وبازو ہیں، شجاع الرحمن ٹیپو یوتھ ونگ کےنوجوان میاں نواز شریف کے دست وبازو ہیں، شجاع الرحمن ٹیپو Reviewed by Khushab News on 11:25:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.