وکلا بھی الیکشن کے میدان میں کودنے کو تیار



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے سالانہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئیں‘ ابھی تک انتخابی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اُتراء گروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے محمد اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے غلام عباس ایڈووکیٹ‘ نائب صدر کیلئے زاہد الطاف ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک عمران ایڈووکیٹ کے نام سامنے آئے ہیں ان کے مد مقابل ماہل گروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے ملک محمد یونس ڈھلی اعوان ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری کیلئے ملک احمد نواز اعوان ایڈووکیٹ‘ نائب صدر کے کیلئے محمد دین ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عبید الرحمن ضیاء کا نام لیا جا رہا ہے ابھی تک بار کے تیسرے دھڑے فرنٹ گروپ کی جانب سے کسی اُمیدوار کا نام سامنے نہیں آیا۔
;
وکلا بھی الیکشن کے میدان میں کودنے کو تیار وکلا بھی الیکشن کے میدان میں کودنے کو تیار Reviewed by Khushab News on 7:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.