معمولی تلخ کلامی پر قتل




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر38ڈی بی میں اسحاق بشیراور اس کے تین ساتھیوں برناڈ‘ فہد اور بلاول نے معمولی تلخ کلامی پر حملہ کر کے ایک شخص سمسون عرف خان مسیح کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس نے منیر صحرائی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302اور 34ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم اسحاق بشیر اور مقتول سمسون کے مابین گرلز پرائمری سکول چک نمبر38ڈی بی کے نزدیک وقوعہ سے چند منٹ قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ملزمان ڈنڈوں سے مسلح ہو کر آ گئے اور سمسون کو مہلک ضربات لگا کر موت کی وادی میں دھکیل دیا۔;
معمولی تلخ کلامی پر قتل معمولی تلخ کلامی پر قتل Reviewed by Khushab News on 11:12:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.