ضلع کونسل خوشاب کی مخصوص نشستیں کتنی اور کون کون امیدوار؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کی 17مخصوص نشستیں ہیں جن میں خواتین کی گیا رہ ،کسان کی دو، یوتھ کی ایک ، ٹیکنو کریٹ کی ایک اور اقلیت کی دو نشستیں شامل ہیں چیئر مین ضلع کونسل اور وائس چیئرمین ضلع کونسل کے انتخاب سے پہلے 48ممبران ضلع کونسل( نو منتخب یو سی چیئرمین) پہلے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا انتخاب کرینگے جس کے بعد ضلعی ایوان مکمل ہوگا اور پھر ان مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے ممبران ضلع کونسل سمیت تمام ممبران چیئر مین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل کا انتخاب کرینگے۔ ضلع میں چونکہ مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے اس لیئے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار بھی زیادہ ہیں ۔ مسلم لیگ ن کومخصوص نشستوں کے ٹکٹ کےلیے جن امیداواروں کی درخواستیں تاحال موصول ہوئی ہیں انکی تفصیل کچھ اسطرح ہے،ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست کے لیئے زاہد الطاف اعوان ایڈووکیٹ( 48ایم بی) اور عزیز حسین جاڑاایڈووکیٹ( نور پور تھل)۔ کسان کی دو نشستوں کے لیئے ملک نوید اسلم اعوان(پدھراڑ)، ریاض احمد( قائد آباد)،تحسین حیدر جوئیہ ( نور پور تھل)، عرفان سکندر( قائد آباد)، یوتھ نشست کے لئے عبدالغفار ( پیلووینس)اقلیتی نشست کے لیئے ندیم مسیح، ولیم ناز(چک نمبر59ایم بی)،ارسلان مسیح( 38ڈی بی)خواتین نشستوں کے لیئے ہادیہ سجاد (مردوال)، نازیہ شاہین( جوہرآباد)، سلامت بی بی ( چک نمبر49ایم بی)، فرحت مختار( پدھراڑ)، نسرین( کنڈ) شامل ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے پاس 12ممبران ضلع کونسل ہیںاور اسکے بھی کچھ امیدوار مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونگے لیکن تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے اس بارے کوئی سرگرمی منظر عام پر نہیں آئی۔
;
ضلع کونسل خوشاب کی مخصوص نشستیں کتنی اور کون کون امیدوار؟ ضلع کونسل خوشاب کی مخصوص نشستیں کتنی اور کون کون امیدوار؟ Reviewed by Khushab News on 11:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.