سمیرا ملک نے آصف بھا کے خلاف طبل جنگ بجا دیا





خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کی نامزدگی کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی خوشاب کے چیئرمین کی نامزدگی کے لیے بھی متحرک ہوگئیں۔ گزشتہ روز میونسپل کمیٹی خوشاب سے نومنتخب آزاد کونسلر چوہدری عبدالمنان کی رہائش گاہ پر موجود مختلف شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے سمیرا ملک نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان اور رکن صوبائی اسمبلی ملک جاوید اعوان کی معاونت سے چوہدری عبدالمنان کو چیئرمین میونسپل کمیٹی خوشاب بنوانے کے لیئے ہرممکن کوشش کرینگی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ضلع کے سب سے بڑے شہر کی باگ ڈور ایسے نوجوان شخص کے ہاتھوں میں ہو جو شفاف شخصیت کا مالک ہو اور عوام کے مسائل تندہی سے سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ سابق وزیر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ہماری سفارش و تجویز کو قبول لرتے ہوئے چوہدری عبدالمنا ن کو مسلم لیگ ن کو امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی خوشاب نامزد کرےگی۔یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی خوشاب سے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاءکے چچا سابق تحصیل ناظم حاجی محمد ایوب بھاءکے علاوہ عنصر حیات نائچ ایڈووکیٹ اور ظفر آہیر بھی چیئرمین کے لیے اپنی درخواستیں مسلم لیگ ن کو جمع کراچکے ہیں۔ اور یہاں پرحاجی ایوب بھاءکو کونسلرز کی حمائت میں دیگر امیدواروں کی نسبت عددی برتری حاصل ہے۔ سیاسی مبصرین سمیرا ملک کے اس اعلان کو صوبائی وزیر ملک آصف بھاءکے ساتھ طبل جنگ قرار دے دے رہے ہیں اور شاکر بشیر اعوان کی مبینہ حمائت سے عنصر حیات نائچ ایڈووکیٹ کو حاجی ایوب بھاءکا مضبوط حریف قرار دیا جارہا تھا لیکن سمیرا ملک کے اس اعلان کے بعد شاکر بشیر اعوان کی جانب سے عنصر نائچ کی حمائت پر بھی سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں

;
سمیرا ملک نے آصف بھا کے خلاف طبل جنگ بجا دیا سمیرا ملک نے آصف بھا کے خلاف طبل جنگ بجا دیا Reviewed by Khushab News on 11:02:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.